• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 18145

    عنوان:

    ہمارے کالج میں نماز کی امامت ایک حافظ قرآن کرتے ہیں لیکن وہ اپنی داڑھی تو کترتے ہیں یعنی ان کی داڑھی چپکی ہوئی ہیں ان کی اقتداء میں نماز پڑھنے والوں میں پوری سنت کے مطابق داڑھی والے لوگ بھی موجود ہیں جو کہ صحیح طرح تلاوت کرسکتے ہیں۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ حافظ صاحب کو امامت کرنی چاہیے جب کہ کچھ لوگ کہتے ہیں امامت باشرع داڑھی والے شخص کو کرنی چاہیے۔ رہنمائی فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 18145

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 2023=1604-1/1431

    اگر مقتدی حضرات میں با شرع لوگ موجود ہیں، جو نماز کے فرائض وواجبات اور تلاوت سے واقف ہیں تو امامت کے وہی حق دار ہیں اور اگر یہ لوگ مسائل نماز و تلاوت سے واقف نہیں تو ایسی صورت میں امامت اسی حافظ کو کرنی چاہیے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند