• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 600142

    عنوان: اگر اشراق کے وقت آنکھ کھلی تو کیا کریں، 

    سوال:

    ۱)فجر کی نماز کے لیے نیند سے آنکھ کھلی تو صرف ایک منٹ وقت بچا تھا اب وقت اتنا نہیں بچا کے وضو کریں اور نماز ادا کرے ایسی حالت میں کیا وضو کرکے بنا قضاء کے نیت کیئے پوری کر لیں؟ مفتی تقی عثمانی کے ایک بیان میں سنا تھا کہ فرض نماز جب آنکھ کھلی تو پڑھ لیں مکروہ وقت کا کوئی قید نہیں۔

    ۲)اگر اشراق کے وقت آنکھ کھلی تو کیا کریں، پہلے فرض ادا کریں پھر سنت اور پھر اشراق اور نیت قضاء کی کریں؟

    ۳)اپنے والدین مرحوم اور اہلیہ مرحومہ کے طرف سے دو رکعت نفل پڑھ سکتے ہیں جس طرح عمرہ اور طواف کرتے ہیں؟

    جواب نمبر: 600142

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 93-112/H=02/1442

     (۱) اشراق کا وقت ہو جانے پر وضوء کرکے قضاء کی نیت سے نماز اداء کرلیں ۔ مفتی تقی عثمانی صاحب مدظلہ کے بیان میں کیا سنا تھا اُن کا پورا بیان نقل کیجئے۔

    (۲) پہلے سنت فجر پڑھیں پھر فرض پڑھیں اُس کے بعد اشراق پڑھیں سنت اور فرض میں قضاء کی نیت کریں۔

    (۳) دو رکعت نفل پڑھ کر نماز کا ثواب اُن کو پہنچا سکتے ہیں، عمرہ اور طواف کی طرح نفل اُن کی طرف سے نہ پڑھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند