• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 606039

    عنوان:

    مقتدی تشہد پڑھنا بھول جائے تو کیا حکم ہے؟

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے کہ اگر مقتدی دوران نماز امام کے پیچھے انفرادی طور پر کچھ بھول جائے مثلاً تشہد پڑھنا یا درود پاک پڑھنا تو ایسی صورت مقتدی کے سجدہ سہو کا کیا حکم ہے؟ جزاک اللہ خیرا

    جواب نمبر: 606039

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 38-27/H=01/1443

     مقتدی بحالت اقتداء تشہد پڑھنا بھول جائے یا اور کوئی موجب سہو اَمر پیش آجائے یا درود پاک پڑھنا بھول جائے تو ان صورتوں میں سجدہٴ سہو مقتدی پر واجب نہیں ہوتا، درود پاک تو فی نفسہ نماز میں واجب نہیں؛ بلکہ سنت ہے، اس کو چھوڑنا تو نہ چاہئے تاہم اگر قصداً بھی کوئی چھوڑ دے نماز تب بھی درست ہوجاتی ہے، اور بھول سے چھوٹ جائے تو نماز میں نقص کا نہ آنا ظاہر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند