• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 13540

    عنوان:

    میں جب باجماعت نماز پڑھنے کھڑا ہوا تو مجھے پتہ چلا کہ میرے کپڑے ناپاک ہیں مگر میں شرم کی وجہ سے نماز توڑ کر نہ گیا۔ میں نے سنا تھا کہ بے وضو یا ناپاک کپڑوں سے جان کر نماز پڑھنے سے انسان کافر ہوجاتا ہے ،کیا یہ صحیح ہے، تو کیا میرا ایمان جاتا رہا اور میں شادی شدہ ہوں تو کیا نکاح بھی؟

    سوال:

    جواب نمبر: 13540

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1041=980/ب

    اگر کسی سے مذکورہ فعل استہزاء واستخفافاً صادر ہوجائے تو کفر کا اندیشہ ہے، صورت مسئولہ میں چونکہ آپ نے شرم کی وجہ سے ایسا کیا ہے، اس لیے کفر کا اندیشہ نہیں ہے، نکاح آپ کا بدستور باقی ہے، البتہ آئندہ اس طرح کے فعل سے بالکل گریز کریں: أما لو کان بمعنی عدا ذلک الفعل خفیفا وھینا من غیر استھزاء ولا سخریة بل لمجرد الکسل أو الجھل فینبغي أن لا یکون کفرًا عند الکل (الشامي: ۱/۱۸۶، زکریا)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند