• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 66441

    عنوان: اگر جماعت کے دوران وضو ٹوٹ جائے تو كیا كرے؟

    سوال: اگر جماعت کے دوران وضو ٹوٹ جائے اوردوبارہ وضو کرنے کے دوران ایک رکعت چھوٹ جائے تو کیا کرے ؟

    جواب نمبر: 66441

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 749-603/D=9/1437 مسئولہ صورت میں قریبی جگہ جاکر دوبارہ وضو کرکے راستہ میں کسی سے بات چیت کئے بغیر جب آپ واپس آئیں گے تو جماعت میں لاحق کے طور پر شریک ہوں گے، اور شریک ہونے کے بعد آپ کو چاہئے کہ اولاً چھوٹی ہوئی اس ایک رکعت کو بغیر قرأت کے پوری کریں، اس کے بعد اگر امام نے سلام نہ پھیرا ہو تو اس کے ساتھ شامل ہوکر نماز مکمل کریں، اور اگر آپ کی نماز پوری کرنے سے قبل امام نے سلام پھیر لیا توآپ تنہا نماز پوری کریں۔ واللاحق من فاتتہ الرکعات کلہا أو بعضہا لکن بعد اقتدائہ بعذر کغفلة وسبق حدث (الدر المختار) وفي الشامیة: ویبدأ بقضاء مافاتہ بلا قراء ة عکس المسبوق ثم یتابع إمامہ إن أدرکہ ثم ماسبق بہ (الشامي ۲/۳۴۵ زکریا دیوبند)․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند