• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 5571

    عنوان:

    کیا ہم غیر مقلد کے پیچھے نماز پڑھ سکتے ہیں؟

    سوال:

    کیا ہم غیر مقلد کے پیچھے نماز پڑھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 5571

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 156/ م= 156/ م

     

    غیرمقلد اگر تقلید کو شرک اور مقلد کو مُشرک نہ سمجھتا ہو، فروعی مسائل میں مذہب احناف کی رعایت کرتا ہو مثلاً خون وغیرہ جو حنفیہ کے نزدیک ناقض وضو ہے اس کے نکلنے کی وجہ سے وضو کا التزام کرتا ہو تو ایسے غیرمقلد کے پیچھے نماز پڑھ سکتے ہیں، اور اگر بالیقین معلوم ہو کہ وہ تقلید کو شرک سمجھتا ہے اور خون وغیرہ کی وجہ سے وضو نہیں کرتا تو اس کی اقتداء درست نہیں، اور جس کا حال مستور ہو تو اس کی اقتداء سے بھی احتیاط کرنا اولیٰ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند