عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 19521
میں
یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ فجر او رظہر کی پہلی کی سنتوں میں امام کے لیے فاصلہ ہونا
ضروری ہے؟ ہمارے امام سنت بالکل فرض سے پہلے پڑھتے ہیں کیا یہ صحیح ہے؟
میں
یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ فجر او رظہر کی پہلی کی سنتوں میں امام کے لیے فاصلہ ہونا
ضروری ہے؟ ہمارے امام سنت بالکل فرض سے پہلے پڑھتے ہیں کیا یہ صحیح ہے؟
جواب نمبر: 19521
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م): 200=200-2/1431
امام ہو یا غیر امام، فاصلہ کسی کے لیے بھی ضروری نہیں، سنت بالکل فرض سے پہلے پڑھی جاسکتی ہے، اور وقت نماز میں اذان کے فوراً بعد بھی سنت ادا کی جاسکتی ہے، البتہ امام کو چاہیے کہ جماعت کے وقت کا خیال رکھتے ہوئے سنت سے پہلے فارغ ہوجایا کریں تاکہ وقت مقررہ پر جماعت کھڑی ہونے میں تاخیر نہ ہو۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند