• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 32605

    عنوان: نماز فجر کا وقت کب تک ہوتاہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ نماز فجر کا وقت کب تک ہوتاہے؟روشنی نکلنے تک یا سورج نکلنے تک ؟روشنی کے بعد سورج نکلنے تک نماز پڑھ سکتے ہیں یا نماز قضا ہوجاتی ہے؟

    جواب نمبر: 32605

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1008=1008-6/1432 فجر کا وقت طلوع آفتاب سے پہلے تک رہتا ہے، سورج نکلتے ہی فجر کا وقت ختم ہوجاتا ہے، اس سے پہلے تک نماز پڑھ سکتے ہیں وہ ادا کہلائے گی، چاہے روشنی ظاہر ہوگئی ہو، ہاں سورج نکلنے کے بعد نماز قضا ہوجاتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند