• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 67216

    عنوان: بیٹھ كر نماز پڑھانے والے كی اقتداء كرنا درست ہے یا نہیں؟

    سوال: بیٹھ کر امامت کرنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟چاہے وہ فرض ہو یا تراویح ہو ، بیٹھ کر چاہے کسی مرض کی وجہ سے ہو ؟

    جواب نمبر: 67216

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1020-100/N=10/1437

    اگر کوئی شخص کھڑے ہوکر نماز پڑھانے پر قادر نہ ہو تو وہ بیٹھ کر امامت کرسکتا ہے، اس کے پیچھے کھڑے ہوکر نماز پڑھنے والوں کی نماز بھی درست ہوگی، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے مرض الوفات میں آخری نماز بیٹھ کر پڑھائی تھی اور لوگ کھڑے ہوکر آپ کی اقتدا کررہے تھے؛ بلکہ جن نمازوں میں قیام فرض نہیں ہے، جیسے :تراویح ، ان میں قیام پر قدرت کے باوجود بھی بیٹھ کر نماز پڑھنا یا پڑھانا درست ہے اگرچہ قدرت کی صورت میں آدھا ثواب ملے گا، البتہ اگر سب یا بعض مقتدی کھڑے ہوکر نماز پڑھنے والے ہوں تو کسی کھڑے ہوکر نماز پڑھانے والے کو امام بنانا اولی ہوگا، وصح اقتداء ……قائم بقاعد یرکع ویسجد ؛ لأنہ صلی اللہ علیہ وسلم صلی آخر صلاتہ وھم قیام وأبو بکر یبلغھم تکبیرہ، …، وغیرہ أولی (الدر المختار، کتاب الصلاة، باب الإمامة ۲: ۳۳۶، ۳۳۷، ط: مکتبة زکریا دیوبند)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند