• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 65523

    عنوان: نماز میں ٹوپی کا حکم

    سوال: ہمارا سوال ہے کہ نماز میں ٹوپی کا کیا حکم ہے ؟ ٹوپی کا ایجاد کہاں سے ہوا؟

    جواب نمبر: 65523

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 722-722/M=8/1437 ٹوپی پہن کر نماز پڑھنا سنت ہے اگر ٹوپی موجود نہ ہو تو اس کے بغیر بھی نماز ہوجاتی ہے، لیکن موجود ہوتے ہوئے ننگے سر نماز پڑھنا یا فیشن وسستی کی وجہ سے قصداً بلا ٹوپی کے نماز ادا کرنا خلاف سنت اور مکروہ ہے، ٹوپی پہن کر نماز پڑھنا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہٴ کرام سے ثابت ہے، اس کی ایجاد کہاں سے ہے اس کی ہمیں تحقیق نہیں۔ ویکرہ أن یصلی حاسرًا أي حال کونہ کاشفًا رأسہ تکاسلاً (حلبي کبیر)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند