• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 164521

    عنوان: رات میں چار چار رکعات نفل پڑھے یا دو دو پڑھے ایک سلام سے

    سوال: رات میں نوافل دو دو رکعات کر کے پڑھنی بہتر ہیں یا چار چار کر کے مجھے کسی نے چار چار پڑھنے کو کہا ہے جب کہ میں نے سنا تھا کہ دودو کر کے پڑھنا افضل ہے ۔ براہ کرم حوالہ کے ساتھ رہنمائی کیجئے ۔

    جواب نمبر: 164521

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1467-1335/H=1/1440

    ایک سلام سے چار رکعت نفل پڑھیں یہ بھی درست ہے بلکہ رات میں آٹھ تک کی اجازت ہے مگر حضرات صاحبین رحمہم اللہ تعالی فرماتے ہیں رات میں دو دو رکعت ایک ایک سلام سے پڑھنا افضل ہے بعض فقہاء کرام رحمہم اللہ نے اسی کو اختیار فرمایا ہے وقالا فی اللیل المثنی افضل قیل وبہ یفتی اھ درمختار علی ہامش الفتاویٰ رد المحتار: ۱/۴۵۴، (باب الوتر والنوافل) (مطبوع نعمانیہ دیوبند) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند