• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 33974

    عنوان: کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھنے کے لیے ٹوپی پہننے کا حکم دیا ہے؟ براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دیں۔

    سوال: کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھنے کے لیے ٹوپی پہننے کا حکم دیا ہے؟ براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دیں۔

    جواب نمبر: 33974

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1535=1256-10/1432 کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ننگے سر نماز پڑھنے کا حکم دیا ہے، قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دیں۔ محترم! جو ڈھنگ آپ نے سوال کا اختیار کیا وہ صحیح نہیں ہے۔ حدیث جس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قول کا نام ہے اسی طرح آپ کے فعل وعمل کا نام بھی ہے، حتی کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اگر کوئی کام کیا گیا ہے اور آپ نے اسے دیکھ کر اس پر کوئی نکیر نہیں فرمائی ہے تو وہ بھی حدیث ہے۔ بہت سی احادیث میں آتا ہے کہ آپ نے نیچے ٹوپی کے اوپر عمامہ باندھ کر نماز پڑھی ہے۔ آپ سے ننگے سر نماز پڑھنا کسی حدیث میں ثابت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند