• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 173087

    عنوان: پیشاب ٹپكنے كی بیماری والے امام كی اقتداء میں نماز ہوگی یا نہیں؟

    سوال: حضرت میرا سوال یہ ہے کہ ہماری مسجد میں جو امام صاحب ہیں ان کو شگر کی بیماری ہے جس کی وجہ سے ان کو پیشاب ٹپک نے کی بیماری ہے اور اس بیماری کی وجہ سے وہ کبھی کبھی نماز توٹ کر کے بھی چلے جاتے ہیں اور اسی کی وجہ سے وہ نماز بھی کافی جلدی پڑھا دیتے ہیں۔ اور بسا اوقات جمعہ کی نماز میں سورة کوثر اور اخلاص بھی پڑھ دیتے ہیں جس کی وجہ سے محلے کے کچھ لوگ وھاں نماز پڑھنے بھی نہیں جاتے ہیں۔ اب معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا ہمیں ان کی اقتدا کرنا اور ان کو ایسی صورت حال میں امامت کر نا ٹھیک ہے یا نہیں؟اور وہ معذور کی حد میں داخل ہیں یا نہیں؟ براہ کرم تفصیل سے جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 173087

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:35-37/sd=2/1441

    اگر امام صاحب معذور شرعی نہیں ہیں، تو اُن کی اقتداء میں طہارت کی شرط کے ساتھ نماز تو اداء ہوجائے گی؛ لیکن سوال میں جو تفصیل لکھی گئی ہے، اگر وہ صحیح اور واقع کے مطابق ہے کہ امام صاحب کو قطرات کا ایسا مرض ہے کہ دوران نماز بلا اختیار قطرے آجاتے ہیں، تو ایسی صورت میں اُن کو امامت نہیں کرنی چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند