• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 608885

    عنوان:

    جس امام کی غیبت و گالی گلوج کی اس کے پيچھے نماز درست ہوگی یا نہیں؟

    سوال:

    سوال : ہمارے محلہ میں ایک صاحب جو مسجد کے امام صاحب کو بغیر کسی شرعی وجہ کے فالتو گالی گلوج اور غیبت کرتے ہیں۔ پھر اسی امام کے پیچھے نماز پڑھتے ہے، تو کیا اس کا اس امام صاحب کے پیچھے نماز پڑھنے سے اس کی نماز صحیح ہوگی؟وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 608885

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 709-569/B=06/1443

     مذکورہ شخص کی نماز امام کے پیچھے صحیح ہوجائے گی؛ البتہ علماء کرام کو بلا کسی وجہ کے گالی دینا، ان کی غیبت کرنا اور ان کی اہانت کرنے میں سلب ایمان کا اندیشہ ہے، اس سے احتراز چاہئے۔ ومن أبغض عالماً من غیر سبب ظاہر، خیف علیہ الکفر، ویخاف علیہ الکفر إذا شتم عالماً أو فقیہاً من غیر سبب (الفتاوی الہندیة: 2/282، ط: اتحاد دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند