• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 158207

    عنوان: تکبیر (اقامت) میں حیعلتین کے وقت گردن گھمانے کا حکم؟

    سوال: حضرت، جس طرح اذان کے وقت حی علی الفلاح کہتے وقت گردن گھماتے ہیں، کیا اسی طرح تکبیر کہتے وقت بھی گھمانی ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 158207

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:451-439*M=5/1439

    جی ہاں! اذان کی طرح اقامت میں بھی حیعلتین (حی علی الصلاة حی علی الفلاح) کہتے وقت، دائیں بائیں گردن گھمانا مستحب ہے اگر نہ گھمائے تب بھی تکبیر درست ہوجاتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند