• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 10305

    عنوان:

    میں نماز کے لیے آیا تو امام دوسری رکعت میں سجدہ میں تھے اب میں شامل ہونا چاہوں تو تکبیرکہہ کر سجدہ میں جاؤں یا تکبیر کے بعد ہاتھ باندھ کر پھر سجدہ میں جاؤں؟ اسی طرح امام دوسری رکعت میں قعدہ میں بیٹھے تھے جیسے ہی میں ان تک پہنچا وہ تیسری رکعت کے لیے کھڑے ہوئے تو اب میں التحیات پڑھوں یا امام کے ساتھ تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہوجاؤں ؟

    سوال:

    جواب نمبر: 10305

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 100=107/ ل

    (۱) تکبیر کے بعد ہاتھ باندھنا ضروری نہیں، بغیر ہاتھ باندھے بھی آپ سجدہ میں جاسکتے ہیں۔

    (۲) آپ التحیات پڑھ کر امام کے ساتھ تیسری رکعت میں شامل ہوں: وشمل بإطلاقہ ما لو اقتدی بہ في أثناء التشھد الأول أو الأخیر فحین قعد قام إمامہ أو سلم ومقتضاہ أنہ یتم التشھد ثم یقوم (شامي: ۲/۲۰۰، ط زکریا دیوبند)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند