• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 152762

    عنوان: عشاء کی آخری دو رکعات نماز کھڑے ہوکر پڑھنا سنت ہے یا بیٹھ کر؟

    سوال: حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم عشاء کی نماز کی آخری دو نفل نماز کیسے پڑھتے تھے؟ سنت کیا ہے؟ کھڑے ہوکر پڑھنا یا بیٹھ کر پڑھنا؟

    جواب نمبر: 152762

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1056-1005/sd=11/1438

    عشاء کی نماز کے بعد آخری دو رکعت نفل کھڑے ہوکرہی پڑھنا بہتر ہے ، حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے بیٹھ کر پڑھنا جو ثابت ہے ، وہ عارض کی وجہ سے تھا ، حکیم الامت حضرت تھانوی رحمه اللهنے امداد الفتاوی : ۳۶۲/۱تا ۳۶۴میں اس مسئلے پر تفصیلی کلام کیا ہے اور کھڑے ہو کر ہی پڑھنے کو راجح قرار دیا ہے ،ملاحظہ فرمالیا جائے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند