• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 167096

    عنوان: اگر نماز میں وسوسے آتے ہوں تو کیا حالت نماز میں آنکھیں بند کرنا درست ہے ؟

    سوال: اگر نماز میں وسوسے آتے ہوں تو کیا حالت نماز میں آنکھیں بند کرنا درست ہے اور سنت طریقہ کیا ہے؟

    جواب نمبر: 167096

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 340-303/M=3/1440

    اگر آنکھیں کھول کر نماز پڑھنے کی صورت میں کسی کو خیالات و وساوس بہت آتے ہیں اور ذہن منتشر ہوتاہے تو یکسوئی کی غرض سے بند کرلینے میں حرج نہیں تاہم عام حالات میں مسنون و مستحب طریقہ یہی ہے کہ آنکھیں کھول کر نماز پڑھی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند