• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 56705

    عنوان: نماز میں تجوید كے مطابق قرآن نہ پڑھنا

    سوال: جو امام تجوید کے خلاف قرآن پڑھتا ہو اس کے پیچھے قاری اور غیر قاری کی نماز کا کیا حکم ہے ؟ اللہ علماء کرام کا سایہ ہم پے ہمیشہ رکھے اور ان کو اپنے حفظ و امان میں رکھے

    جواب نمبر: 56705

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 134-149/L=2/1436-U تجوید کے خلاف پڑھنا دو طرح ہوتا ہے: (۱) لحن خفی (۲) لحن جلی۔ لحن خفی سے نماز فاسد نہیں ہوتی، البتہ لحن جلی سے بسا اوقات نماز فاسد ہوجاتی ہے، بہتر ہے کہ کسی ماہر قاری سے امام مذکور کی قرأت سنادی جائے اس کے بعد وہ جو کچھ کہیں انھیں سے لکھواکر استفتاء کے ساتھ منسلک کرکے دوبارہ سوال کیا جائے، پھر ان شاء اللہ جواب دیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند