• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 69462

    عنوان: بلا اذان قضا نمازیں پڑھنا؟

    سوال: قضاء نمازوں کے بارے میں سوال یہ ہے کہ اگر کسی کے ذمہ کئی نمازیں ہوں اور اسکی قضاء وہ کررہا ہے مگر اس نے اس کے لیے اذان نہیں پڑھی تو کیا اسے ان نمازوں کا عود کرناہوگا؟

    جواب نمبر: 69462

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1393-1455/L38=01/1438 قضا نمازوں کے لیے اذان کہنا مسنون ہے شرط نہیں ہے؛ اس لیے اگر کسی شخص نے بغیر اذان کہے قضا نماز پڑھ لی تو اس کے اعادہ کی ضرورت نہیں۔ وکذا یوٴذن ویقیم (لاولی الفوائت وخیر فیہ للباقی) إن شاء أذن و أقام وإن شاء أقام فقط ہذا إذا کان فی مجلس واحد وأما إذا کان فی مجالس فإنہ یشترط کلاہما کما فی المستصفی۔ وفی التبیین: ان کل فرض أداءً وقضاءً یوٴذن لہ ویقیم سواء أداء منفرداً أو بجماعة۔ (مجمع الانہر: ۱/۱۱۴)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند