• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 164348

    عنوان: مغرب اور عشاء کی نماز کا وقت کب تک ہوتا ہے؟

    سوال: مغرب اور عشاء کی نماز کا وقت کب تک ہوتا ہے؟

    جواب نمبر: 164348

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1430-1167/sd=12/1439

     (۱) مغرب کی نماز کا وقت غروبِ آفتاب کے بعد سے شفق احمر (آسمان کے افق پر سرخی) نمودار ہونے تک رہتا ہے ؛ البتہ مغرب کی نماز تاروں کے خوب روشن ہونے تک موخر کرنا مکروہ ہے ، اور شفقِ احمر نمودار ہونے کے بعد اگر مغرب کی نماز ادا کی جائے تو وہ قضا ہوگی۔

    (۲) عشا کا وقت شفق احمر کے بعد سے صبح صادق تک رہتا ہے ؛ البتہ آدھی رات سے صبح صادق تک عشاء کی نماز موخر کرنا مکروہ ہے ۔

    ووقت المغرب منہ إلی غیبوبة الشفق وہو الحمرة عندہما وبہ یفتی (أیضًا) وأخر المغرب إلی اشتباک النجوم أی کثرتہا، کرہ، أی التاخیر لا الفعل لأنہ مامور (الدرالمختار مع الشامی: ۲۷/۲، زکریا) ووقت العشاء والوتر من غروب الشفق إلی الصبح۔ (ہندیة)فإن أخرہا إلی ما زاد علی النصف کرہ لتقلیل الجماعة، أما إلیہ فمباح (الدرالمختار مع الشامی: /۲ ۲۶، زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند