عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 69584
جواب نمبر: 69584
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 868-899/B=11/1437
اگر اللہ کے سامنے اپنی عاجزی اور تذلُّل دکھانے کے لیے بغیر ٹوپی کے نماز پڑھتا ہے تو درست ہے، اور اگر لااُبالی پن میں یا موجودہ زمانہ کے فیشن میں بغیر ٹوپی کے نماز پڑھتا ہے تو یہ مکروہ تنزیہی یعنی خلاف اولیٰ ہے یعنی تھوڑا بہت ثواب کم ہو جاتا ہے۔
--------------------------------
جواب درست ہے ٹوپی موجود ہوتے ہوئے قصداً ننگے سر نماز پڑھنا مکروہ ہے جس شخص نے آپ سے یہ کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بغیر ٹوپی کے نماز پڑھی ہے اس سے پوچھئے کہ کیا رسول اللہ کا دائمی معمول ننگے سر نماز پڑھنے کا تھا؟ اگر ہاں تو اس بارے میں صحیح صریح مرفوع حدیث پیش کیجئے۔ (م)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند