• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 21980

    عنوان:

    گزشتہ دس برس سے میں ہاسٹل میں رہتا ہوں اور میری رہائش ہاسٹل سے اسی کلومیٹر دور ہے۔ چودہ دن کے بعد میں گھر جاتاہوں اوران شاء اللہ مجھ کو ہاسٹل میں کئی سال اور رہنا پڑے گا۔ اب حضرت برائے کرم میری رہنمائی کیجئے کہ آیا مجھ کو قصر نماز ادا کرنی ہوگی یا میں ہاسٹل میں مقیم شمار کیا جاؤں گا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 21980

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 834=663-5/1431

    صورت مسئولہ میں چوں کہ آپ نے ہاسٹل میں صرف چودہ دن اقامت کی نیت کی ہے اس لیے آپ بہ حکم مسافر ہیں اور آپ کو ان ایام میں قصر نماز ہی ادا کرنی ہوگی اور اگر آپ ہاسٹل میں پورے پندرہ دن یا اس سے زیادہ ٹھیرنے کی نیت کرلیں تو آپ مقیم ہوجائیں گے اور پھر چار رکعت والی نماز پوری چار رکعت ہی ادا کرنی ہوگی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند