• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 46831

    عنوان: کیا شیعہ کے پیچھے نماز جائز ہے ؟ اگر آپ کو پتا ہو اور جب آپ کو معلوم نہ ہو ؟ اگر آپ سفر میں ہوں تو کیا حکم ہے؟

    سوال: کیا شیعہ کے پیچھے نماز جائز ہے ؟ اگر آپ کو پتا ہو اور جب آپ کو معلوم نہ ہو ؟ اگر آپ سفر میں ہوں تو کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 46831

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1111-1108/M=10/1434 شیعوں کا جو فرقہ نصوص قطعیہ کا منکر ہے اور کفریہ عقائد رکھتا ہے وہ تو دائرہٴ اسلام ہی سے خارج ہے اس کے پیچھے نماز جائز ہونے کا کوئی سوال ہی نہیں، خواہ سفر میں ہو یا حضر میں، اگر پہلے سے معلوم ہو کہ امام شیعہ خیال کا ہے اور کفریہ عقائد رکھتا ہے تواس کی اقتداء میں ہرگز نماز نہ پڑھیں، اور اگر پڑھنے کے بعد معلوم ہو تو اعادہ کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند