• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 175632

    عنوان: كس حد تك نرم جانماز پر نماز پڑھنا درست ہے؟

    سوال: کچھ سال پہلے میں نے ایک مفتی صاحب سے سُنا تھا کہ اگر جانماز اتنی نرم ہو کے ہاتھ اندر جارہے تو نماز نہیں ہوگی۔ لیکن بہت ساری مساجد میں جانماز اتنی نرم رکھنے لگے ہیں کہ امام کے وزن سے ہاتھ اور پیشانی جانماز کے اندر جا رہی ہے ۔ آپ سے درخواست ہے کہ آپ اس مسئلہ پر روشنی ڈالیں۔

    جواب نمبر: 175632

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:359-244/Sd=5/1441

    مسئلہ یہ ہے کہ اگر جانماز اتنی نرم ہو کہ جس پر سجدہ کرتے وقت پیشانی کسی ایک سطح پر نہ ٹھہرے؛ بلکہ دبتی رہے، تو ایسی جانماز پر سجدہ صحیح نہیں ہوگا کذا فی کتب الفقہ والفتاوی، اگر کبھی شک ہو، تو از خود کوئی حکم لگانے کے بجائے مقامی کسی معتبر مفتی صاحب سے صف اور جانماز کا معاینہ کروالینا چاہیے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند