• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 605445

    عنوان:

    اگر امام نے ظہر میں پانچویں ركعت بھی پڑھادی تو نماز كا كیا حكم ہے؟

    سوال:

    امام صاحب نے ظہر کی نماز میں بھول سے 5 رکعت پڑھائیں اور سجدہ سہو کر کے نماز مکمل کرا دی یعنی کل 5 رکعت ہی ہوئی براہِ کرم بتائیں کے نماز درست ہو گئی یہ نہیں؟

    جواب نمبر: 605445

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1186-848/B=01/1443

     صورت مذکورہ میں اگر قعدہ اخیرہ کے بغیر پانچویں رکعت امام نے پڑھادی تو ظہر کی نماز صحیح نہ ہوگی، دوبارہ اعادہ کرنا ضروری ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند