عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 601844
ایكو ساؤنڈ والے مائك كے توسط سے امام كی اقتدا كرنا؟
کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل کے بارے میں اگر کوئی شخص نماز پڑھانے کے لئے ایکو ساؤنڈ کا استعمال کرتا ہے اور اور ساؤنڈ اتنے زیادہ ہیں کہ آواز بار بار آرہی ہے (ایک مرتبہ کی آواز کئی مرتبہ) آرہی ہے تو کیا ایسی صورت میں نماز درست ہو جائے گی یا نہیں جواب مرحمت فرمائیں عین نوازش ہوگی۔
جواب نمبر: 601844
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 442-320/B=05/1442
نماز کی حالت میں ضرورت سے زیادہ ساوٴنڈ لگانا جس میں ایک مرتبہ کی آواز کئی مرتبہ آرہی ہو، کراہت سے خالی نہیں، ویسے نماز درست ہو جائے گی۔ ساوٴنڈ کے ماہرین سے اس کی صحیح فیٹنگ کرالینی چاہئے، اس کے بعد نماز شروع کرنی چاہئے تاکہ نماز میں کسی طرح کی وحشت نہ پیدا ہو۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند