عبادات - صلاة (نماز)

Pakistan

سوال # 166276

میں اپنے لڑکوں کو مسجد میں نماز پڑھنے کی اکثر تاکید کرتا ہوں لیکن باوجود کوشش وہ مسجد نہیں جاتے بلکہ کوئی بہانہ کردیتے ہیں اور گھر میں ہی نماز پڑھتے ہیں۔ دونوں لڑکے بالغ اور شادی شدہ ہیں ماشائاللہ ۔ قران و سنّت کی روشنی میں بتائیے کہ ان دونوں کا میری بات نا ماننا کیسا عمل ہے اور اس کے علاوہ کیا طریقہ استعمال کیا جائے کہ یہ دونوں باجماعت نماز کے عادی ہوجائیں۔

Published on: Oct 29, 2018

جواب # 166276

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:176-123/sd=2/1440



 بلا عذر مسجد کی جماعت چھوڑنا سخت گناه ہے ، احادیث میں اس پر سخت وعید آئی ہے ، لڑکوں کا آپ کی اطاعت نہ کرنا اور مسجد کی جماعت چھوڑدینا سخت گناہ ہے ، آپ اصلاح کی کوشش جاری رکھیں، اگر سختی میں نفع کی امید ہو، تو سختی بھی کر سکتے ہیں،مسجد کی جماعت چھوڑنے پر ناراضگی کا اظہار تو بہرحال کریں،کبھی کبھی حکمت سے مسجد کی جماعت کی فضیلت اور ترک جماعت کی وعیدیں بھی سناتے رہیں ۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات