• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 174122

    عنوان: صلاۃ التسبیح میں سجدے سے اٹھ کر تكبیر كہہ كر تسبیحات پڑھنی ہیں یا بغیر كہے؟

    سوال: صلاة التسبیح میں ایک رکعت میں 75 بار تیسرا کلمہ پڑھنا ہے (بہشتی زیور) مسئلہ یہ ہے کہ پہلی رکعت میں دوسری سجدہ کے بعد 10 بار تسبیع پڑھنی ہے تو سجدے سے اٹھ کر اللہ اکبر کہنا یا نہیں کیا بغیر اللہ اکبر پڑھے تسبیع پڑھنی ہے؟ اورکیا قیام میں اللہ اکبر پڑھ کر کھڑے ہونا ہے؟

    جواب نمبر: 174122

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 214-493/B=07/1441

    صورت مذکورہ میں سجدہ سے اٹھتے ہوئے اللہ اکبر کہہ کر اٹھے، پھر دس بار تسبیح پڑھے، اس کے بعد قیام کے لئے تکبیر کہنے کی صراحت کسی کتاب میں نہیں ملی۔ ہمارا خیال یہ ہے کہ چونکہ وہ سجدہ سے اٹھتے وقت تکبیر کہہ چکا ہے اس لئے اب دوبارہ اللہ اکبر کہنے کی ضرورت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند