• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 29383

    عنوان: ہمارے امام صاحب نے ایک دن ظہر کی نماز پڑھا ئی پھر دس منٹ کے بعد 25-30/ آدمی آئے اسی امام صاحب اسی ظہر کی نماز اسی جگہ پڑھادی، کیا مسئلہ ہے؟براہ کرم، جواب دیں۔ 

    سوال: ہمارے امام صاحب نے ایک دن ظہر کی نماز پڑھا ئی پھر دس منٹ کے بعد 25-30/ آدمی آئے اسی امام صاحب اسی ظہر کی نماز اسی جگہ پڑھادی، کیا مسئلہ ہے؟براہ کرم، جواب دیں۔ 

    جواب نمبر: 29383

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 206=206-2/1432

    صورت مسئولہ میں جب امام صاحب نے ظہر کی فرض نماز پڑھادی تھی تو فریضہ ادا ہوگیا تھا، پھر دوبارہ اسی ظہر کی نماز پڑھائی تو ان کی حیثیت متنفل کی ہوئی اور پچیس تیس آدمی جنھوں نے امام کی اقتداء میں نماز ادا کی ان کی حیثیت اگر مفترض کی تھی تو ان مقتدیوں کا فرض ادا نہ ہوا۔ فرض پڑھنے والے کی نماز نفل پڑھنے والے کے پیچھے درست نہیں۔ وہ حضرات اپنی ظہر کی نماز دوبارہ ادا کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند