• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 161566

    عنوان: كیا ہرنماز كے لیے مسنون سورتیں ہیں؟

    سوال: جس طرح فرض نمازوں کے لئے خاص سورتوں کا پڈھنا سنت ہے ،کیا اسی طرح تمام نمازوں کی سنتتوں میں بھی خاص سورتوں کا پڈھنا سنت ہے ؟ اگر سنت ہے تو براہ کرم واضح فرما دیں تاکہ عمل میں آسانی ہو جائے ۔

    جواب نمبر: 161566

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:932-807/D=9/1439

    جن سنتوں میں کسی خاص سورت کا پڑھنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہو مثلاً فجر کی سنت میں سورہٴ کافرون اور اخلاص کا پڑھنا ثابت ہے، تو عام مسلمان کے لیے بھی اس کا پڑھنا سنت ہوگا، اسی طرح طرح وتر کی نماز میں پہلی رکعت میں سبح اسم ربک الاعلی دوسری میں قل یا ایہاالکافرون اور تیسری میں قل ہو اللہ احد پڑھنا منقول ہے۔ (مشکاة) لہٰذا مسلمان کے لیے بھی اس کا پڑھنا سنت ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند