• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 24102

    عنوان: امام حنفی المسلک ہے اور مقتدی شافعی تو کیا مقتدی کی نماز ہوجائے گی ؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    سوال: امام حنفی المسلک ہے اور مقتدی شافعی تو کیا مقتدی کی نماز ہوجائے گی ؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 24102

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1194=904-8/1431

    حنفی المسلک امام کی اقتداء میں شافعی مقتدی کی نماز ہوجائے گی، بشرطیکہ وہ طہارت وصلاة کے ضروری مسائل میں شافعی المسلک کی رعایت کرتا ہو، وأما الاقتداء بالمخالف في الفروع کالشافعي فیجوز منہ ما یفسد الصلاة علی اعتقاد المقتدی علیہ الإجماع (شامي: ۲/۳۰۲، ط: زکریا دیوبند)
    بہتر یہ ہے کہ مسئلہ کی مزید تحقیق کسی شافعی المسلک مفتی سے کرلی جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند