• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 30809

    عنوان: نماز کے اوقات کے کلنڈر پر ”مثل اول “لکھا ہوتاہے، یہ کیا ہے؟کیا اس پر ظہر کی نماز کا وقت ختم ہوجاتاہے ؟(۲) آدھی رات کے بعد عشاء کی نماز قضاہوجاتی ہے؟(۳) آدھی رات کا کس طرح اندازہ لگایا جائے ؟اگر سورج 6:42 / پر نکلتاہو اور غروب آفتاب کا وقت 5:50/ہو تو اس حساب سے آدھی رات کا وقت کیا ہوگا؟ براہ کرم، رہنائی فرمائیں۔ 

    سوال: نماز کے اوقات کے کلنڈر پر ”مثل اول “لکھا ہوتاہے، یہ کیا ہے؟کیا اس پر ظہر کی نماز کا وقت ختم ہوجاتاہے ؟(۲) آدھی رات کے بعد عشاء کی نماز قضاہوجاتی ہے؟(۳) آدھی رات کا کس طرح اندازہ لگایا جائے ؟اگر سورج 6:42 / پر نکلتاہو اور غروب آفتاب کا وقت 5:50/ہو تو اس حساب سے آدھی رات کا وقت کیا ہوگا؟ براہ کرم، رہنائی فرمائیں۔ 

    جواب نمبر: 30809

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):433=433-3/1432

    احناف کے یہاں مفتی بہ قول کے مطابق ظہر کا وقت مثلین پر ختم ہوتا ہے اور احتیاط اس میں ہے کہ مثل اول تک ظہر پڑھ لی جائے، مثل اول پر ظہر کا وقت ختم ہونا امام شافعی رحمہ اللہ وغیرہ کے نزدیک ہے۔
    (۲) نہیں، طلوعِ فجر کے بعد عشاء کا وقت ختم ہوتا ہے، فجر سے پہلے تک عشاء کی ادا نماز پڑھی جاسکتی ہے۔ البتہ آدھی رات کے بعد مکروہ ہے۔ 
    (۳) غروب سے طلوع فجر (صبح صادق) تک کا پورا وقت جوڑکر اس کا نصف کرلیں، صبح صادق کے طلوع ہوتے ہی رات ختم ہوجاتی ہے، اس اعتبار سے آدھی رات کا حساب کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند