• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 176275

    عنوان: عصر کی نماز پڑھ لینے کے بعد کوئی نفل نماز پڑھنا ؟

    سوال: کیا عصرجماعت کے بعد اور مغرب کے جماعت سے پہلے نفل نماز پڑھ سکتا ہے ؟

    جواب نمبر: 176275

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 463-376/D=06/1441

     (۱) عصر کی نماز پڑھ لینے کے بعد کوئی نفل نماز پڑھنا مکروہ ہے۔ قال فی الدر: وکرہ نفل کمنذور، ورکعتي طواف ․․․․․ بعد صلاة فجر وصلاة عصر لا یکرہ قضاء فائتة ولو وتراً أو سجدة تلاوة وصلاة جنازة (الدر مع الرد: ۲/۳۷)

    (۲) غروب کے وقت نماز مکروہ ہے لیکن غروب ہو جانے کے بعد اور مغرب کی جماعت سے پہلے نفل اگرچہ مباح ہے لیکن نفل میں مشغول ہونے کی وجہ سے مغرب کی جماعت میں تاخیر ہو سکتی ہے جب کہ مغرب کی نماز جلد ادا کرنا سنت ہے لہٰذا اس وقت نفل میں مشغول نہ ہوں۔ قال فی اعلاء السنن: وأما لو تنفل احد من الخواص قبلہا ولم یخل بسنة التعجیل فلا یلزم علیہ؛ لأنہ قد أتی بأمر مباح فی نفسہ، وانما قلنا بکراہتہنظراً إلی العوارض فاالکراہة عارضة (اعلاء السنن: ۲/۶۹)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند