• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 57481

    عنوان: حنفی مستورات نماز الگ طریقے سے کیوں پڑھتی ہیں؟

    سوال: میں حنفی ہوں، دوسرے مسلک کے لوگ پوچھتے ہیں کہ آپ کی مستورات نماز الگ طریقے سے کیوں پڑھتی ہیں کہ وہ نماز میں سینے پر ہاتھ رکھتی ہیں اور آپ لوگ ناف کے نیچے ہاتھ رکھتے ہیں؟ کیوں؟براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 57481

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 333-318/H=4/1436-U کچھ مواقع میں نماز کے اندر مردوں اور عورتوں کے مابین الگ طریقہ ہونا اور فرق ہونا کتب حدیث شریف اورکتب فتاوی سے ثابت ہے، عورتوں کو سینہ پر اور مردوں کو ناف کے نیچے ہاتھ باندھنا بھی مصرح ہے، مجموعہ رسائل ومقالات کی جلد دوم میں مستقلاً ایک رسالہ ہے ”عورتوں کا طریقہ ٴنماز“ اس میں مدلل کلام ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند