• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 27241

    عنوان: (۱) مرد کی امامت میں عورت باجماعت نماز اداکرسکتی ہے ؟
    (۲) کیا ایک مرد ایک عورت جب کہ وہ محرم ہوں گھر میں جماعت سے نماز ادا کرسکتے ہیں؟ اور عورت مرد کے کس طرف کھڑی ہوگی؟ 
    (۳) کیا عورت کو تکبیر یا اقامت دینی ہوگی؟
    (۴) ایسی باجماعت نماز کاثواب کتنا ہوگا؟ 
    (۵) اور مرد کے لیے نیت کے کیا الفاظ ہوں گے؟

    سوال: (۱) مرد کی امامت میں عورت باجماعت نماز اداکرسکتی ہے ؟
    (۲) کیا ایک مرد ایک عورت جب کہ وہ محرم ہوں گھر میں جماعت سے نماز ادا کرسکتے ہیں؟ اور عورت مرد کے کس طرف کھڑی (۳) کیا عورت کو تکبیر یا اقامت دینی ہوگی؟
    (۴) ایسی باجماعت نماز کاثواب کتنا ہوگا؟
    (۵) اور مرد کے لیے نیت کے کیا الفاظ ہوں گے؟

    ہوگی؟ 

    جواب نمبر: 27241

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1797=1350-12/1431

    (۱) کرسکتی ہے، البتہ کچھ شرائط ہیں ان کا پورا کرنا ضروری ہے۔
    (۲) جی ہاں کرسکتے ہیں، عورت مرد کے پیچھے دوسری صف میں کھڑی ہوگی ، مرد کے بغل میں نہیں کھڑی ہوگی۔
    (۳) مرد خود ہی اقامت کہہ کر نماز شروع کردے۔
    (۴) مسجد کی جماعت سے کم ہوگا نیز مرد کے لیے مسجد کی فضیلت سے محرومی بھی رہے گی، البتہ تنہا پڑھنے کے مقابلہ میں اس کا ثواب پچیس گنا ہوگا۔
    (۵) مرد امامت کے لیے علاحدہ سے کوئی لفظ نہیں کہے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند