• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 151534

    عنوان: اگر ہمیں پینٹ یا پائجامہ پہننا ہوا تو کیا ان کو نماز سے پہلے موڑنا نہیں چاہئے؟

    سوال: اگر ہمیں پینٹ یا پائجامہ پہننا ہوا تو کیا ان کو نماز سے پہلے موڑنا نہیں چاہئے؟ کیونکہ کچھ دینی لوگ کہتے ہیں کہ موڑنا نہیں چاہئے کیونکہ آپ بازار میں ان کو موڑکر نہیں جاوٴگے؟ ذرا تفصیل سے وضاحت فرمادیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 151534

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 775-641/D=9/1438

    پائجامہ یا پینٹ ٹخنہ سے نیچے لٹکانا سخت گناہ ہے، حدیث میں اس کی ممانعت آئی ہے اور ایسے شخص کو جہنم میں جانے کی وعید سنائی گئی ہے، اس لیے شروع سے ہی ایسا کپڑا بنایا جائے جس سے ٹخنے ڈھکنے نہ پائیں اور اگر اتفاق سے نماز میں شامل ہوتے وقت ٹخنے ڈھکے ہوں تو انھیں موڑلیا جائے تاکہ کم ازکم نماز کے اندر ایسے بڑے گناہ سے آدمی مجتنب رہے۔ (تفصیل کے لیے چند اہم عصری مسائل جلد اول مطبوعہ مکتبہ دارالعلوم دیوبند میں اس سے متعلق مفصل فتوی ملاحظہ کریں، یہ کتاب دارالعلوم دیوبند کے ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند