• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 59756

    عنوان: مصلی میں نماز پڑھنے سے مسجد میں نماز پڑھنے کے برابر ثواب ملے گا؟

    سوال: میری عمر ۶۸ سال ہے اور میں ساؤتھ دہلی میں رہتاہوں، میں عام طورپر مغرب ، عشاء اور فجر کی نماز کے لیے مسجد میں جاتاہوں جو میری رہائش گاہ سے 0.8کلو میٹر دور ہے، سڑک پہ بہت زیادہ جام رہتاہے اور چلنے میں خطرہ رہتاہے۔ اور کبھی کبھار میں ایک دوسری مسجد میں جاتاہوں جو 1.8کلو میٹر دور ہے ۔ اب آس پڑوس کے لوگوں نے ایک مصلی شروع کیا ہے اور اس میں پانچوں وقت باجماعت نماز ہوتی ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا اس مصلی میں نماز پڑھنے سے مسجد میں نماز پڑھنے کے برابر ثواب ملے گا؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 59756

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 454-454/Sd=8/1436-U اِس مصلی میں نماز پڑھنے سے مسجد میں نماز پڑھنے کا ثواب نہیں ملے گا، البتہ جماعت کا ثواب حاصل ہوجائے گا، واضح رہے کہ فرض نماز میں مسجد شرعی ہی میں ادا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ قال الحصکفي: والجماعة سنة موٴکدة للرجال قال الزاہدي: أرادوا بالتاکید الوجوب- في مسجد أو غیرہ- قال ابن عابدین نقلاً عن القنیة: واختلف العلماء في إقامتہا في البیت والأصح أنہا کإقامتہا في المسجد إلا في الأفضلیة․ (الدر المختار مع رد المحتار: ۱/۵۵۲-۵۵۴، باب الإمامة، ط: دار الفکر بیروت)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند