• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 605139

    عنوان:

    واجب چھوٹنے كا شبہ ہو تو سجدہٴ سہو كرنا كیسا ہے؟

    سوال:

    ۱)ہر نماز میں شک ہوتا ہے کہ ایک سجدہ کئے یا کوئی اور واجب چھوٹ گیا تو کیا ہر نماز میں سجدہ سہو کر لئے تو نماز ادا ہوجائے گی ؟ ۲) اگر سجدہ سہو واجب نا ہو اور اگر کر لئیے تو نماز ادا ہو جائے گی ؟

    جواب نمبر: 605139

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:847-586/sd=11/1442

     اس سے پہلے آپ کا ایک سوال اور آیا تھا اور اب یہ سوال آیا ہے ، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ آپ کو شک اورو سوسہ کی بیماری ہے ، آپ شک کی طرف توجہ نہ کیا کریں ،جب تک کسی واجب کے چھوٹنے کا یقین یا ظن غالب نہ ہو اس وقت تک سجد سہو نہ کیا کریں، دماغ کی تقویت کے لیے کسی ماہر طبیب سے رجوع کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند