• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 46183

    عنوان: کیا جماعت اسلامی کے امام کے پیچھے نماز ہوتی ہے؟

    سوال: کیا جماعت اسلامی کے امام کے پیچھے نماز ہوتی ہے؟

    جواب نمبر: 46183

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1069-1040/N=9/1434 جماعت اسلامی کے لوگ اہل اہوا میں سے ہیں اوراہل السنة والجماعة سے خارج ہیں، لہٰذا ان کے پیچھے نماز پڑھنا مکروہ تحریمی ہے، اور اگر کسی نے پڑھ لی تو فرض ذمہ سے ساقط ہوجائے گا، بشرطیکہ امام کے متعلق کسی مفسد نماز کے ارتکاب کا علم نہ ہو، اور اگر کسی مفسد کا علم ہوگیا تو نماز دوبارہ پڑھنی ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند