• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 145548

    عنوان: سنت نماز میں قضا کی نیت كرنا؟

    سوال: کیا ہم سنت نماز میں قضا کی نیت کرسکتے ہیں؟ جیسے ظہر کی دو سنت میں فجر کے فرض کی قضا کی نیت اور ظہر کی چار رکعت میں عشاء کے فرض کی قضا کی نیت ؟

    جواب نمبر: 145548

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 092-092/M=2/1438

     

    جو نماز ادا کرنا چاہتے ہیں شروع کرنے سے پہلے اس کی تعیین ضروری ہوتی ہے اور ایک نماز کی نیت کرکے تحریمہ باندھ لینے کے بعد اب اسی تحریمہ پر دوسری نماز کی نیت معتبر نہیں، صورت مسئولہ میں ظہر کی دو سنت میں فجر کے فرض کی قضاء کی نیت کرنا یا ظہر کی چار رکعت سنت میں عشاء کے فرض کی قضاء کی نیت کرنا درست نہیں۔ الرابع فی صفة المنوي من الفریضة والنافلة والأداء والقضاء، أما الصلاة فقال فی البزازیة: إنہ ینوی الفریضة فی الفرض فقال معزیاً إلی المجتبیٰ ”لابد من نیة الصلاة ونیة الفرض ونیة التعیین الخ (الاشباہ والنظائر القاعدة الثانیة ص: ۱۵، ط: فقیہ الامت دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند