• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 166983

    عنوان: میوزک بجانے کے الآت جیب میں ہوں تو كیا نماز ہوجائے گی؟

    سوال: اگر کسی کے پاکیٹ میں میوزک بجانے کے الآت ہوں اور وہ نماز پڑھ رہاہو تو اس کی نماز ہوجائے گی یا نہیں؟ براہ کرم، تفصیل سے بتائیں۔

    جواب نمبر: 166983

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:315-289/L=3/1440

    اگر میوزک بجانے کا آلہ جیب کے اندر ہو تو اس کے ساتھ اگرچہ نماز ہوجاتی ہے مگر ایسے آلات کا رکھنا جن کا استعمال صرف میوزک کے لیے ہو نماز یا خارجِ نماز درست نہیں۔

    (مستفاد:ولوکانت الصورة صغیرةً کالتي علی الدراہم ،أوکانت في الیدأومستترةً أومہانة مع أن الصلاة بذلک لاتحرم بل ولا تکرہ․(ردالمحتار:۲/۴۱۷،باب مایفسد الصلاة وما یکرہ فیہاط:زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند