• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 13293

    عنوان:

    کیا کہتے ہیں مفتیان کرام اس بارے میں کہ اگر کوئی عام آدمی کسی شخص کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھے کہ وہ سجدے اور رکوع صحیح نہیں ادا کر رہا ہے یا تیز نماز پڑھ رہا ہے تو اس بارے میں کیا حکم ہے وہ شخص دوسرے شخص کو سمجھائے یا کسی عالم دین کو بتائے کہ وہ اس کی اصلاح کریں؟ اس شخص پر کیا ذمہ داری آتی ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 13293

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1011=860/ھ

    بہتر تو یہی ہے کہ نرمی حکمت سے خود ہی متوجہ کرائے لیکن اگر اس کی تعلیم سے اس کے ناگواری کا اندیشہ ہو یا یہ خود آداب تعلیم کی رعایت نہ کرسکے گا اور کوئی عالم دین وہاں موجود بھی ہے تو ایسی صورت میں عالم دین کو اس امر کی طرف توجہ کرائے تاکہ عالم دین خطاب خاص یا خطاب عام کے ذریعہ مناسب انداز پر توجہ کرائیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند