• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 601714

    عنوان:

    سجدہ میں ناک کا کون سا حصہ زمین سے لگنا ضروری ہے؟

    سوال:

    کسی سے سنا کہ اگر سجدہ میں ناک کا نرم حصہ (یعنی کنارہ) نہیں بلکہ سخت(درمیانی)حصہ زمین سے لگے تب ہی سجدہ صحیح ادا ہوگا، کیا مندرجہٴ بالا بات درست ہے؟

    جواب نمبر: 601714

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 416-903/B=01/1443

     سجدہ میں پیشانی کے ساتھ ناک کا سخت حصہ لگنا بھی ضروری ہے جب ہی سجدہ صحیح سے ادا ہوگا۔ اگر کسی عذر کے بغیر پیشانی کے ساتھ ناک کا صرف نرم حصہ رکھا گیا یا ناک بالکل نہیں رکھی گئی، تو یہ مکروہ ہے۔ اور اگر عذر کی وجہ سے صرف پیشانی پر سجدہ کیا گیا تو کچھ کراہت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند