• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 611081

    عنوان:

    گھٹنے کے اپریشن کے بعد نماز کرسی پر پڑھنا

    سوال:

    سوال : ٤. میرا گھٹنے کا اپریشن 27 ستمبر ٢٠٢١ کو ہوا جس میں لیزر کے ذریعہ tear remove کیا گیا اور ڈاکٹر نے 6 ہفتے تک زمین پر بیٹھنے سے منع کیا۔ 6 ہفتے بعد میں نے نماز کی ادائیگی کے لیے التحیات میں بیٹھنے کی کوشش کی مگر شدید درد کی وجہ سے نہ کر سکا تب ڈاکٹر نے مزیر دو ہفتے نیچے بیٹھنے سے منع کیا۔ دوہفتے بعد میں نے دوبارہ کوشش کی مگر شدید درد کی وجہ سے کرسی پر ہی نمازوں کو پڑھنا جاری رکھا۔ آپریشن کے تقریباً ٣ یا ٤ ماہ باد میں زمین پر سجدہ تو کر سکتا تھا مگر دو سجدوں کے درمیان بیٹھ نہیں سکتا تھا۔ اب ایک ہفتے سے میں نے زمین پر نماز پڑھنا شروع کی ہے مگر التحیات میں نہیں بیٹھ سکتا۔ التحیات میں میں آپریشن والی ٹانگ لمبی کر لیتا ہوں۔ سوال میرا یہ کہ آپریشن کے دو ماہ یا ٤ ماہ بعد میری کرسی پر نمازیں قبول ہوں گی یا مجھے قضاء ادا کرنا ہوں گی؟

    جواب نمبر: 611081

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 980-825/B=09/1443

     ڈاكٹر كے كہنے كے مطابق نیز عملی تجربے كی بنیاد پر آپ اگر معذور و مجبور رہے اور مجبوری كی حالت میں زمین پر بیٹھنے پر قدرت نہ ہونے كی وجہ سے كرسی پر بیٹھ كر نماز دو ماہ پڑھی ہے وہ صحیح ہوگئی۔ آپ كوئی وہم نہ كریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند