• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 172884

    عنوان: غیر مقلد اور اہلِ حدیث کے پیچھے نماز پڑھنا

    سوال: میں سعودی عرب میں رہتا ہوں اور یہاں مسجدوں میں غیر مقلد اور اہلِ حدیث نماز پڑھاتے ہیں، کیوں کہ میرا تعلق دیوبند سے ہیں، آپ یہ بتائیں کہ میں ان کے پیچھے نماز پڈھوں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 172884

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1366-1014/B=12/1440

    غیرمقلدین اپنے عقائد باطلہ کی وجہ سے ضال اور مضل ہیں یعنی خود بھی گمراہ ہیں اور دوسروں کو بھی گمراہ کرتے رہتے ہیں، نیز یہ اہل سنت والجماعت سے خارج ہیں۔ صحابہ کرام کے قول کو یعنی حدیث موقوف کو نہیں مانتے، اسلاف پر بالخصوص امام اعظم ابوحنیفہ پر دل کھول کر سب و شتم کرتے ہیں، نیز یہ ہر جگہ فتنہ پھیلاتے رہتے ہیں۔ پھر ان کے یہاں پانی کبھی ناپاک نہیں ہوتا، اس لئے ان لوگوں کے پیچھے نماز پڑھنے سے احتیاط کرنی چاہئے۔ وہاں کسی حنبلی، مالکی، شافعی امام کے پیچھے نماز پڑھ لیا کریں۔ یہ تمام مقلدین کو مشرک کہتے ہیں، اس لئے ان کی اقتداء سے احتیاط کرنی چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند