• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 167029

    عنوان: تجربے كا جعلی سرٹیفكیٹ لگاكر ملازمت حاصل كرنا؟

    سوال: مجھے انجینئرنگ کی تعلیم پوری کیے دو سال سے زیادہ وقت ہو چکا ہے ۔لیکن بہت کوششوں کے باوجود بھی ابھی تک کہیں روزگار نہیں مل سکا ہے اور نہ ہی کہیں سے کچھ امید معلوم ہو رہی ہے ۔ یہاں ہر جگہ جگاڑ والوں کا بول بالا ہے ۔عمر گذرتی جارہی ہے اور گھر میں بھی آمدنی کا کوئی ذریعہ بھی نہیں ہے ۔ سرکاری محکموں کا ہال برا ہے ۔ ایسے میں ماں باپ سعودی عرب جانے کے لیے کہ رہے ہیں مگر وہاں اینٹوں میں بیٹھنے کے لئے کم سے کم دو یا تین سال کا یکسپیرینس چائیے جو روزگار نہ مل پانے کی وجہ سے میرے پاس نہیں ایسی ہالت میں کیا میں نوکری پانے کے لئے نکلی ایکسپیرینس سرٹیفکیٹ لگا سکتا ہوں یانہیں۔ اکسر لوگ اسی طرح وہاں جاتے ہھی ہیں۔ مہربانی کرکے میرے مسلے کو سمجھتے ہوئے جواب بھیجیں۔

    جواب نمبر: 167029

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 377-345/H=3/1440

    جو کام آپ کے سپرد کیا جائے گا اس کے اچھی طرح انجام دینے کی آپ کے اندر صلاحیت و استعداد ہے اور آپ اُس کام کو قبول کرکے عمدہ طریقہ پر انجام دیں تو ملنے والی تنخواہ پر اگرچہ ناجائز یا حرام ہونے کا حکم تو نہ ہوگا البتہ نقلی سرٹیفکٹ لگانا گناہ ہے اِس لئے کہ یہ خلاف قانون ہونے کے ساتھ کذب و خداع بھی ہے اِس لئے جعلی کام سے اجتناب کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند