• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 53879

    عنوان: میرا بیگ گم ہوگیا مجھے كیا كرنا چاہیے

    سوال: کل بس اسٹیشن پہ میرا بیگ گم ہوگیا ، اس میں بہت سارے سامان تھے جیسے لیپ ٹاپ، کپڑے ، وغیرہ ۔ میں ایم اے کررہا ہوں، میری ہر چیز ختم ہوگئی ہے، کیا کوئی ایسا عمل ہے کہ میر ا کھوا یا بیگ واپس مل جائے ؟ یا یہ اللہ کی طرف سے ہے میری تربیت کے لیے؟یا مجھے صبر کرنا چاہئے؟ ایسی صورت حال میں مجھے کیا کرنا چاہئے ، کچھ مشورہ دیں۔

    جواب نمبر: 53879

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1443-1178/B=9/1435-U بکثرت انا للہ وانا الیہ راجعون پڑھتے رہیں اور دعا کا اہتمام کریں باقی ہم عملیات سے واقف نہیں نہ ہم آپ کو کوئی مشورہ اس کے متعلق دے سکتے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند