• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 63371

    عنوان: کیا کوئی انسان دوسرے انسان کے لیے اچھا نصیب یا برا نصیب ہوسکتاہے؟

    سوال: مجھے یہ جاننا ہے کہ کیا کوئی انسان دوسرے انسان کے لیے اچھا نصیب یا برا نصیب ہوسکتاہے؟ کیوں کہ میری شادی ہوئے دوسال ہوگئے ہیں پر جیسے ہی میری شادی ہوئی ہے کچھ بھی اچھا نہیں ہورہا ہے جو سوچو الٹا ہوجاتاہے ، اور میرے گھر مصیبت ہی مصیبت آرہی ہے اور ہم نماز پڑھتے ہیں، جماعت میں جاتے ہیں ، قرآن کی تلاوت بھی کرتے ہیں ، اللہ ہم سے ناراض ہے ، ہم بڑی تکلیف میں ہیں اور کچھ لوگ ہیں جو بولتے ہیں کہ تمہاری بیوی تمہارے لیے صحیح نہیں ہے، میرا دل نہیں مانتا۔ براہ کرم، مجھے قرآن اور حدیث کی روشنی میں جواب دیں ۔

    جواب نمبر: 63371

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 299-235/D=4/1437 مصیبت اور پریشانی سب اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتی ہے اور اس میں اللہ تعالیٰ کی بے شمار حکمتیں ہوتی ہیں، لہٰذا یہ سمجھنا کہ اللہ تعالیٰ ہم سے ناراض ہیں یہ بھی مناسب نہیں، اچھا گمان رکھنا چاہیے، اگر آمدنی کا ذریعہ ناجائز وحرام ہو تو اسے صحیح کرنے کی فکر کریں، گناہ اور بے حیائی کی باتوں سے پرہیز کریں، استغفار کی کثرت رکھیں، کسی آدمی کی وجہ سے دوسرے کا نصیب اور اس کی قسمت خراب نہیں ہوتی، ہرشخص کا نصیب اور قسمت اس کے ساتھ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند