• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 603576

    عنوان:

    کسی دوسرے کی دکان سے بجلی لینا

    سوال: میرا مسئلہ یہ ہے کہ ابھی کچھ دن ہوئے مجھے گدے کی دکان کھولے ہوئے ، مجھے دکان میں سلائی مشین کے لیے بجلی کی ضرورت ہے، اور کبھی کبھی رات بھی ہوجاتی ہے ، اس لیے لائٹ کی ضرورت بھی ہوتی ہے، اپنے قریب میں ایک دکان سے کیا میں بجلی کے طورپر لے سکتاہوں؟ ان کے ساتھ جو بھی بل آئے گا بھرتا رہوں گا، یا کچھ رقم مہینے کے حساب سے دیتارہوں گا، کیا ایسا کرنا صحیح ہے؟ یا مجھے خود کی لینی پڑے گی؟ جواب دے کر رہنمائی فرمائیں۔ 

    جواب نمبر: 603576

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:689-551/L=8/1442

     اگر آپ دونوں بجلی کا جس قدر استعمال کریں اس کا بل ادا کردیں تو فی نفسہ اس کی گنجائش ہے؛ البتہ اگر ایسا کرنا قانوناً جرم ہو تو اس سے بچنا چاہیے، قانون کی مخالفت کرکے جان ومال عزت وآبرو کو خطرہ میں ڈالنا صحیح نہیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند